فہمیدہ مرزا، ذوالفقارمرزاگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کاحصہ بن گئے

سندھ کو ایک مافیا سےآزاد کروانا ہے،پیپلزپارٹی کے نام کی کوئی چیزنہیں، سندھ کو کم پانی مل رہا،سندھ کی اجازت کےبغیردریائے سندھ پرکوئی ڈیم نہیں بننا چاہیے، پیپلزپارٹی رہنماؤں فہمیدہ مرزااور ذوالفقار مرزا کی پیرپگاڑا کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 3 جون 2018 18:56

فہمیدہ مرزا، ذوالفقارمرزاگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کاحصہ بن گئے
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 جون 2018ء) : پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سابق اسپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اور سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا کہ سندھ کو ایک مافیا سے آزاد کروانا ہے، سندھ کو کم پانی مل رہا ہے،سندھ کی اجازت ے بغیردریائے سندھ پرکوئی ڈیم نہیں بننا چاہیے، اس موقع پرپیرپگاڑا نے فہمیدہ مرزا کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رہنماؤں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے پیرپگاڑا کے جی ڈی اے کا حصہ بننے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے آج پیرپگاڑا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل انتخابی الائنس بنتے ہیں آئندہ اسمبلی میں بھی کسی ایک کے پاس اکثریت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اس لیے جی ڈی اے کا حسہ بن گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے سندھ میں غیرمعیاری پانی فراہم کیا جارہا ہے۔پانی کے مسئلے کیلئے پہلے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھاتی رہی۔انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور دوسے علاقوں تک پانی ضرور پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو کم پانی مل رہا ہے۔پانی کی تقسیم درست نہیں ہے۔سندھ کی اجازت ے بغیردریائے سندھ پرکوئی ڈیم نہیں بننا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ آج 21ویں صدی میں بھی بچے تعلیم سے محروم سے ہیں۔

سندھ میں تعلیمی ایمرجنسی لگانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل باڈیز کے ذریعے کرپشن کے دروازے کھول دیے گئے۔بلدیاتی نظام کو فعال بنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مردم شماری سے معلوم ہوا کہ بڑی تعددا نوجوانوں کی ہے۔اگر نوجوانوں کو تعلیم نہیں ملے گاتو وہ نشے اور بے راہ روی کی طرف چلے جائیں گے۔پولیس کے نظام کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو ایک مافیا سے آزاد کروانا ہے،اس کیلئے سب کو جی ڈی اے میں دعوت دیتے ہیں کہ آپ جی ڈی اے کا حصہ بنیں اور ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔

آج آپ سب کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع مل رہا ہے۔ ووٹ بہت بڑی چیز ہے۔ووٹ کی طاقت عوام کے ہاتھ میں ہے۔شخصیات کے پیچھے مت جائیں بلکہ ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جوکام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔جب کوئی چیز ہی نہیں توہم کے ساتھ رہیں؟اس موقع پرپیرپگاڑانے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو جی ڈی اے کا پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے۔جی ڈی اے کا دائرہ کار پنجاب تک بڑھائیں گے۔ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے فیصلہ کیا کہ جی ڈی اے کے پلیٹ فارم کے ساتھ چلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں بچوں کو تعلیم وصحت اور امن ملے۔