Live Updates

سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز مری نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 3 جون 2018 19:10

کوئٹہ۔03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سابق صوبائی وزیر میر شاہنواز مری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سرداریار محمد رند کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سرداریار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی 4جون کو بنی گالہ میں ملک بھر کی طرح پی ٹی آئی بلوچستان کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں کا حتمی اعلان چیئرمین عمران خان کریں گے ۔انہوں نے میر شاہنواز مری کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ ایک سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ راتوں رات نی سیاسی پارٹی میں ایسے لوگ شمولیت کر رہے ہیں جو ہروقت برسراقتدار آنے والی پارٹی میں چلے جاتے ہیں بلوچستان کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری قاسم خان سوری ،سردارزین العابدین خلجی سمیت دیگر پارٹی کے رہنما بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات