عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان کاحلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

اتوار 3 جون 2018 19:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ با چا خان مرکز سے جاری کیا گیا بیان میں بلوچستان ہائیکورٹ کو معزز عدالت کی جانب سے کوئٹہ کی8 صوبائی نشستوں کی حلقہ بندیوں کو کالعدم اور الیکشن کمیشن کو ایکٹ رولز2017 کے تحت حلقہ بندیاں کرنے کا حکم کو خوش آئند قرار دے کر مبارکباد دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کی اس مدبرانہ برحق فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن سے بھی یہی امید اور توقع ہے کہ وہ اس فیصلے کی روشنی میں کوئٹہ شہر کی کثیر آباد کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی اس برحق مطالبہ پر اثرانداز نہ ہو تا کہ عوام کو اپنی حق نمائندگی کا پورا داد رسی ہو سکے الیکشن کمیشن غیر جانبداری کا مظاہرہ کر تے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق اور انتخابات میں شفافیت کا بھر پور ثبوت دیں۔