صحبت پور ، گولہ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا 4خواتین سمیت 9افراد زخم

اتوار 3 جون 2018 19:20

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) صحبت پور کے علاقے میں گولہ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا 4خواتین سمیت 9افراد زخمی,ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ صحبت پور کے گوٹھ علی آباد گولہ میں زمینی تنازعہ پرگولہ قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈنڈوں اورلاٹھیوں کے آزادانہ استعمال سے 4خواتین سمیت 9افراد زخمی جن میں موقع پر موجود پولیس اہلکار محمد صلاح گولہ بھی زخمی ہو گے۔زخمیوں کو صحبت پور ہسپتال سے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کیا گیا۔شدید زخمی نیاز احمد کو لاڑکانہ ہسپتتال ریفر کیا گیا۔مزید کاروائی صحبت پور پولیس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :