Live Updates

عائشہ گلالئی کا4 نشستوں پرخواجہ سراؤں کوپارٹی ٹکٹ دینےکا اعلان

امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابرہیں،ہمارے ہاں اقلیتیوں اور خواجہ سراؤں کی عزت نہیں،پی ٹی آئی گلالئی این اے 142،این اے 52،حلقہ پی پی 26 اورحلقہ پی کے 40 سے خواجہ سراؤں کوٹکٹ دے گی۔پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 3 جون 2018 19:29

عائشہ گلالئی کا4 نشستوں پرخواجہ سراؤں کوپارٹی ٹکٹ دینےکا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) : پاکستان تحریک انصاف(گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے4 نشستوں پرخواجہ سراؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں،ہمارے ہاں اقلیتیوں اور خواجہ سراؤں کی عزت نہیں،پی ٹی آئی گلالئی این اے 142،این اے 52،حلقہ پی پی 26 اورحلقہ پی کے 40 سے خواجہ سراؤں کوٹکٹ دے گی۔

انہوں نے آج یہاں پی ٹی آئی گلالئی کے خواجہ سراء امیدواروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ تحریک انصاف گلالئی چار اتخابی حلقوں میں خواجہ سراؤں کو میدان میں اتارے گی۔ ان حلقوں میں خواجہ سراء لبنی لال حلقہ پی پی 26 جہلم اور میڈم رانی حلقہ پی کے 40، نایاب علی حلقہ این اے 142، ندیم کشش حلقہ این اے 52اسلام آباد سےالیکشن لڑیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا میں سب لوگ برابر ہوتے ہیں،ہمارے ہاں اقلیتیوں اور خواجہ سراؤں کی عزت نہیں۔ کینیڈا اور ناروے کا سفیر بھی تیسری جنس سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں خواجہ سراؤں کو عزت دی جاتی ہے وہاں ساری انسانیت برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد میں ندیم کشش مقابلہ کریں گی،جہلم میں لبنیٰ لال انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اسی طرح میڈم رانی ہری پور سےالیکشن لڑیں گی۔اسی طرح عائشہ گلالئی نےقومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ گلالئی نے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف راولپنڈی سے بھی انتخاب لڑیں گی ،ْ کراچی اور سجاول سے بھی قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔انہوں نے لودھراں کے سرمایہ کاروں کے خلاف بھی جنگ کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ عائشہ گلالئی نے چیئر مین تحریک انصاف سے اختلافات کے بعد اپنی پارٹی تحریک انصاف گلا لئی بنائی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہقومی اسمبلی کی6حلقوں سے انتخاب لڑیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات