پنجاب نے رمضان روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا

اتوار جون 19:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پنجاب نے چوتھا عبدالرزاق آرائیں رمضان المبارک روک بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں غازی سپورٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد2-1 سے ہرایا۔ تفصیلات کے مطابق منی سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فائنل میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے فتح سمیٹی۔

امان اللہ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں پولیس نے گارڈن فائٹرز کو 2-1 سے مات دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈاکٹر جنید علی شاہ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں میڈلز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ فائنل کی فاتح ٹیم کو ڈیڑھ لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔

اس موقع پر پاکستا ن روک بال فیڈریشن کی سیکریٹری ام لیلیٰ کلثوم نے ٹورنامنٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور شریک ٹیموں سمیت مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایونٹ کے بعد نیشنل چیمپئن شپ کروانے کی تیاری ہے اور ایشین روک بال چیمپئن شپ کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ فیڈریشن کے چیئر مین سعید آرائیں نے شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔