پولیس تھانہ صحبت پور کی حدودگوٹھ علی آبادگولہ میں زمینی تکرارپر گولہ برادری کے دو گروپوں جھگڑا

پولیس کے سب انسپکٹر،گائوں کے معتبرزمیندار،تین خواتین سمیت سات افرادزخمی

اتوار 3 جون 2018 19:40

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پولیس تھانہ صحبت پور کی حدودگوٹھ علی آبادگولہ میں زمینی تکرارپر گولہ برادری کے دو گروپوں جھگڑا،پولیس کے سب انسپیکٹر،گائوں کے معتبرزمیندار،تین خواتین سمیت سات افرادزخمی ہسپتال منتقل۔ایک کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صحبت پور کے حدود صحبت پور کے نواحی گوٹھ علی آبادگولہ میں زمینی تکرارپر جھگڑاہوا ۔

معمولی جھگڑے کی اطلاع پر پولیس کے ڈیوٹی افسرسب انسپیکٹرمحمدصلاح پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو وہاں پر دونوں فریقوں نے آپس میں پھر لڑائی جھگڑاشروع کردیا ۔پولیس نے انہیں بچ بچاکرانے کی کوشش کی تو اسی اثناء میں سب انسپیکٹرکو بھی سرمیں ڈنڈے پڑگئے۔اور دونوں گروپوں میں جھگڑے سے گوٹھ کے معروف زمیندارعنایت خان گولہ،محمدنوازگولہ، نیازاحمدگولہ اور تین خواتین مسماة(الف)مسماة (ن)مسماة (ع) بھی زخمی ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

پولیس نے فوری طورپر زخمیوں کو صحبت پور میں ایمرجنسی میں طبی سہولیات کی فقدان کی وجہ سے انہیں سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یارپہنچایا۔جہاں پر ایک زخمی نیازاحمد گولہ کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں مزیدعلاج معالج کیلئے لاڑکانہ ریفرکردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ان کا زمینی تنازعہ چل رہاہے اور وہ مسئلہ عدالت میں ہے۔اور اسی پرانی زمینی تنازعے کے باعث وقوعہ پیش آیا ہے۔دونوں گروپوں کے لوگوں کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :