چیئرمین بلدیہ شرقی کا یوم علیؓ کے حوالے سے ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈوافسران کے ہمراہ نشتر پارک و مرکزی جلوس کی گزرگاہوںکا دورہ

اتوار 3 جون 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ یوم علیؓ سے قبل تمام انتظامات مکمل کرنے کیلئے ہر محکمہ اپنے محکمے کے اعتبار سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، یوم علیؓ کے موقع پر شہر بھر سے مرکزی جلوس نشتر پارک آتے ہیں جبکہ مرکزی مجلس بھی یہیں منعقد ہوتی ہے، لہذا بلدیاتی خدمات بھی اسی لحاظ سے بہترہونی چاہئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طحہٰ احمد فاروقی، تحریک جعفریہ کے صدر شبر رضا زیدی، ، ایس ای ایسٹ طارق مغل،سیکرٹری سندھ سالڈ ویسٹ نادر خان، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ و دیگر افسران کے ہمراہ نشتر پارک کے اندر اور اطرف میں یوم علیؓ کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کے ساتھ نشتر پارک کے اندر اور اطراف روشنی کے بھی مناسب انتظامات رکھے جائیں انہوں نے جلوس کی گزرگاہوں کے راستے پر تجاوزات کے خاتمے کو بھی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمے کے ساتھ مل کر عملی اقدامات سر انجام دینے پر زور دیا اس دوران یوم علیؓ کے جلوس ومجالس کے منتظمین نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کو یوم علیؓ کے انتظامات کے حوالے سے اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :