کراچی میں عید کے موقع پر کاروباری حجم 60 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے ، عتیق میر

اتوار 3 جون 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ملک کے معاشی مرکز کراچی میں عید کے موقع پر کاروباری حجم 60 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال 2017ء میں عیدالفطر پر فروخت کا حجم 50 ارب روپے جبکہ 2016ء میں 40 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ واضع رہے کہ سال 2015ء کے دوران عیدالفطر کے موقع پر تجارتی سرگرمیوں کاحجم 70 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا تھا۔

(جاری ہے)

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باعث دن کے اوقات میں کراچی کے مختلف بازاروں میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہتی ہیں جبکہ رات کو ان میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے آغاز سے تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہو گا اور عیدالفطر کے موقع پر ملک کے اقتصادی و معاشی مرکز کراچی میں کاروباری سرگرمیوں کا حجم 60 ارب روپے تک بڑھنے کی توقع ہے۔