گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا

کے ایس ای100انڈیکس میں800پوائنٹس کا اضافے سے 42900پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا، سرمائے میں 176ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اتوار جون 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عبوری حکومتوں کی قیام کی جانب مثبت پیش رفت سے سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں کمی آنے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد قدرے بحال ہونے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیز ی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس میں800پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہونے کیساتھ42900پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 176ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب روپے سے بڑھ کر 89کھرب روپے ہو گیا ۔

کاروبار کے لحاظ سے پاک الیکٹرون ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،فرست دائود بینک ،بینک آف پنجاب ،سوئی سدرن گیس ،،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،عائشہ اسٹیل مل ،فوجی سیمنٹ ،لوٹے کیمیکل ،دیوان سیمنٹ ،فیصل بینک ،ازگارڈن نائن ،بینک الفلاح ،سمٹ بینک ،ڈی جی کے سیمنٹ ،اینگرو پولیمر ،ڈولمین سٹی اوراٹک ریفائنری سر فہرست رہے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی ،مارکیٹ میں تیزی کا یہ سلسلہ 4دن تک غالب رہا جس سے انڈیکس914.98پوائنٹس بڑھ گیا تاہم ایک روزہ مندی کی وجہ سے انڈیکس76.26پوائنٹس لوز کر گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 838.72پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 42074.09پوائنٹس سے بڑھ کر 42912.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح370.45پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 20990.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30718.71پوائنٹس سے بڑھ کر 31401.21پوائنٹس پر جا پہنچا ۔

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب76ارب49کروڑ97لاکھ609روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 87کھرب 31ارب44کروڑ54لاکھ75ہزار711روپے سے بڑھ کر89کھرب 7ارب94کروڑ51لاکھ76ہزار320روپے ہو گیا ۔گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس42970.13پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس 41872.31پوائنٹس کی پست ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا ۔

گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ 7ارب روپے مالیت کی14کروڑ26لاکھ23ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم3ارب روپے مالیت کی5کروڑ92لاکھ27ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 1696کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 924کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 661میں کمی اور111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق گذشتہ ہفتے سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آئے لیکن بعد ازاں عبوری حکومت کی قیام کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ ختم ہونے پرسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جس کے نتیجے میں مثبت اثرات غالب رہے اور آئندہ ہفتہ مزید ریکوری کا بھی امکان ہے۔