رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ، غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کاحجم 1.773 ارب ڈالر تک بڑھ گیا

اتوار جون 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) رواں مالی سال 2017-18ئ کے ابتدائی 10 ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کاحجم 1.773 ارب ڈالر تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کا حجم 2.237 ارب ڈالر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کی شرح میں 16.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک پاکستان میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات اور ڈیوڈنڈز وغیرہ کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :