رینجرز اور پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

اتوار 3 جون 2018 20:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فضل رحمان اور محمد شعیب عرف کوڈو جبکہ رینجرز نے عوامی کالونی اور جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان محمد یوسف، محمد راشد، محمد عمران عرف مکھو اور محمد ارشد عرف پپو کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتون میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔