ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

اتوار 3 جون 2018 20:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نیاپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اٴْنہوں نے ائیرپورٹ انتظامیہ کو ائیرپورٹ کے تمام مقامات پر صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی۔

ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ انتظامیہ کو مزید ہیلپ ڈیسک اور ٹرمینل بلڈنگ کے مختلف مقامات پر نشانات راہ(سائن ایج) لگانے کی بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے ائیرپورٹ کے مختلف مقامات پر پینے کے صاف پانی اور کھانے کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔

(جاری ہے)

ن حسن بیگ نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ مسافروں کے لئے روڈ ٹرانسپوٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطوں کو تیز کیا جائے۔

ڈی جی سی اے اے نے مسافروں اورمسافروں کو لینے اور چھوڑنے آنے والوں کے لئے مزید نشستیں لگانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حسن بیگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سہولیات اور خدمات کو عالمی معیار کی بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ن

متعلقہ عنوان :