ضلع جہلم سے مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار لاہور طلب

اعلیٰ حکام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں ان کو آج لاہور ماڈل ٹائون طلب کر لیا گیا ہے ،اس میں مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کے عہدیدار بھی اس اجلاس میں شامل ہوںگے

اتوار 3 جون 2018 20:20

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ضلع جہلم سے مسلم لیگ ن کے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے والے لاہور طلب،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اعلیٰ حکام نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے درخواستیں دی ہوئی ہیں ان کو آج لاہور ماڈل ٹائون طلب کر لیا گیا ہے ۔اس میں مسلم لیگ ن کی ضلعی تنظیم کے عہدیدار بھی اس اجلاس میں شامل ہوںگے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس وقت این اے 66سے میجر جنرل (ر)اظہر کیانی کے بیٹے بلال اظہر کیانی جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خادم حسین کے بیٹے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم اور سابق رکن پنجاب اسمبلی مہر محمد فیاض نے حلقہ این اے 66کیلئے ٹکٹ کے حصول کی درخواست دی ہوئی ہے ۔اسی طرح حلقہ این اے 67سے سابق رکن قومی اسمبلی نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی خان کے علاوہ دو اور لوگوں نے بھی مسلم لیگ ن کی الیکشن کمیٹی کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔جو آج کے ہونے والے ماڈل ٹائو ن کے اجلاس میں متفقہ طور پر معاملات حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔