اٹک، غیر اعلا نیہ طویل لوڈشیڈ نگ سے فتح جنگ ، جنڈ اور پنڈی گھیب اور دیگر علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

اتوار 3 جون 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) غیر اعلا نیہ طویل لوڈشیڈ نگ سے فتح جنگ ، جنڈ اور پنڈی گھیب اور دیگر علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ان علاقوں میں بعض جگہیں تمام تر دعوئوں کے با وجود کربلا کا منظر پیش کررہے ہیں عوام ٹینکروں اور دور دارز علاقوں سے پا نی لا نے پر مجبو ر ہوچکے ہیں دریں اثناء ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) حاجی محمد افضل نے فلٹریشن پلانٹ ، ٹیوب ویلوں کی خرابی اور پانی کی مصنوعی قلت پر شدید احتجاج کر تے ہوئے مطالبہ کیا کہ خراب ٹیوب ویلوں کی درستگی اور فلٹر یشن پلانٹ کی فنی خرابی کو درست کیا جائے اور عوام کو پا نی کی قلت سے نجات دلا ئی جائے ۔

متعلقہ عنوان :