عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،نو جوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ،اعجاز احمد چوہدری

اتوار جون 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و این اے 133 سے امیدوار اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنمامسرور ملک کی طرف سے بہار کالونی میں یوتھ کنونشن میں خصوصی شرکت کی ،کنونشن سے سابقہ ایم پی اے شنیلا روت،امین گجر،عبدالکریم کلواڑ،مسرور ملک ودیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام کرسچن کمیونٹی اور بالخصوص بہار کالونی کی کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوںجنہوںنے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا اور پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نوشتہ دیوارہے،نو جوان پارٹی کا سرمایہ ہیں ،میرے لیڈر پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا چاہتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہم اپکو بھی وہ عزت دیں جو مسلمانوں کی اس ملک میں ہے،ہم ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کو مساوی حقوق حاصل ہو، پی ٹی آئی کی حکومت میں مسلمان کے بچوں کو جو تعلیم کے حقوق ہونگے کرسچن کے بچوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پچاس دنوں کے بعد اس ملک میں ایک منتخب حکومت بننی ہے ، پاکستان کے اندر دو سیاسی جماعتوں نے پچاس سال تک وقفہ وقفہ سے حکومت کی،10سال اس صوبے میں مسلم لیگ ن کی حکومت رہی مگر عام آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے،اس علاقہ میں پینے کا صاف پانی نہیں ،شریف خاندان کے بچوں علاج بیرون ممالک سے ہمارے بچے یہاں سے علاج کروائیں،،عمران خان نے ہسپتال بنایا یونیورسٹی بنائی جس میں نوے فیصد تعلیم اور علاج مفت ہوتا ہے ۔

انہوںنے مزید کہا پی ٹی آئی اقتدار میں آکر قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصو ل کرے گی ہم چھوٹے ڈون شوباز کو نہیں چھوڑیں گئے ان کو حساب دینا ہو گا کہ نو ہزار ارب روپیہ دس سال انہوں نے کہاں خرچ کیا،آپ کا ووٹ بہت اہم ہے اس کی ضرورت ہے اگر ڈاکو کو دیں گے تو ڈکیٹ راج ہو گا،اگر شریف لوگوں کو ووٹ دیں گئے تو ملک ترقی کرے گا ،ملک میں پینتیس فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہیںہمارے دور میں ایم این اے اور ایم پی اے کے پیچھے پرچیاں لے کر نہیں پھریں گئے،عوام کو ان کا حق ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گا۔