ٹھنڈا میراملکپورہ میں3افرادکوقتل کرنے والی3 بھائیوںسمیت4 ملزمان کوسٹی پولیس نے گرفتارکرلیا، پولیس

اتوار 3 جون 2018 20:40

ایبٹ آ باد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) ایبٹ آباد کے علاقہ ٹھنڈا میراملکپورہ میں3افرادکوقتل کرنے والے 3 بھائیوںسمیت4 ملزمان سٹی پولیس نے گرفتارکرلئے ۔ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے قائم مقام ڈی پی اوسونیاشمعروز،ایس پی عزیزآفریدی ،ڈی ایس پی اشتیاق خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوںکوبتایاہے کہ31مئی 2018کونمازمغرب کے دوران تھانہ سٹی کی حدودمیراملکپورہ میںدوگروپوںمیںلڑائی جھگڑاکے دوران فائرنگ کے نتیجہ میںمحمدعلی،محمدزبیر جاں بحق جبکہ ذیشان ولداشرف ذیشان شدیدزخمی ہوگیاتھا۔

زخمی طبی امدادکیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کیاگیاجہاںحالت تشویشناک ہونے پراسے ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفرکیاگیا۔ذیشان ہفتہ کے روززخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔پولیس نے قتل ہونے والے بھائیوںسمیت تین افرادکے ورثاء کی طرف سے تھانہ سٹی کی علت نمبر227/18میںزیردفعات 302/34کامقدمہ ملزمان اظہرپاشا،احسن،حمزہ اورشعیب کے خلاف مقدمہ درج ہوا ۔پولیس نے اتوار کے روزملزمان کو پاواجنگل سے گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عددپستول برآمدکرکے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ شعیب اس سے قبل بھی قتل کیس میںملوث تھا۔