بلاول بھٹو زرداری کا کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اتوار جون 20:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کوئٹہ کے قریب معدنی کانوں میں آئے روز پیش آنے والے حادثات پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے معدنی کانوں میں حادثات کی روک تھام کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی۔