شہدادپور،تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا 6 بچوں کی ماں موقع پر جاں بحق

خاتون اور بچہ شدید زخمی

اتوار 3 جون 2018 20:50

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) شہدادپور کے قریب شاہپور چاکر روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا 6 بچوں کی ماں موقع پر جاں بحق ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہسپتالمنتقل زخمی خاتون کو نازک حالت پی ای سی ہاسپیٹل منتقل تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے قریب شاہپور چاکر روڈ پر بس بس اسٹاپ بالو فقیر بھنبھرو پر ایک تیز ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 6 بچوں کی ماں زلیخاں زوجہ ابراہیم چھٹو موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ٹکر کے نتیجے میں مسمات عائشہ چھٹو اور حمزہ چھٹو شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی جبکہ مسمات عائشہ چھٹو کو نازک حالت میں پی ایم سی ہاسپٹل نوابشاہ منتقل کیا گیامتوفی کی نعش ورثائ کے حوالے کیا گیا پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا.