Live Updates

واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں میں منصفانہ تقسیم کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لارہا ہے ، خالد محمود شیخ

رمضان المبارک کے دوران واٹربورڈ کا عملہ دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی پوری تندہی اور جانفشانی سے ادا کررہا ہے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بھی واٹربورڈ کے افسران اپنے عملے کے ساتھ دن رات شہریوں کو خصوصاً دوردراز علاقوں اور بلندی پر واقع علاقوں کو پانی کی فراہمی کیلئے مصروف عمل رہا ،ایم ڈی واٹربورڈ کراچی

اتوار 3 جون 2018 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ دستیاب پانی کی شہریوں میں منصفانہ تقسیم کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحتیں بروئے کار لارہا ہے ،رمضان المبارک کے دوران واٹربورڈ کا عملہ دن رات اپنے فرائض کی ادائیگی پوری تندہی اور جانفشانی سے ادا کررہا ہے ہفتہ وار تعطیلات کے دوران بھی واٹربورڈ کے افسران اپنے عملے کے ساتھ دن رات شہریوں کو خصوصاً دوردراز علاقوں اور بلندی پر واقع علاقوں کو پانی کی فراہمی کیلئے مصروف عمل رہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واٹربورڈ کی کنڈیوٹ ، رائزنگ مین اور سائفن کے دورے کے موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کو اس کی طلب سے تقریباً نصب پانی میسر ہے اس کو شہریوں تک پہنچانا ایک کٹھن کام ہے ،واٹربورڈ مختلف شفٹوں میں مسلسل کام کررہا ہے ، اس موقع پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، چیف انجینئر بلک و ڈبلیوٹی ایم غلام قادر عباس ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ظفر پلیجو ، انتخاب راجپوت ، عبدالرحمن شیخ اوردیگر افسران بھی موجود تھے ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران اورانجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ نہروں کنڈیوٹ سے خودرو آبی پودوں جھاڑیوں کو صاف کرکے پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں ،لائنوں کی لیکیج کا فوری خاتمہ کیا جائے ،شہر تک پانی کی فراہمی اور بعدازاں شہریوں کو اس کی منصفانہ تقسیم کیلئے تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائی جائیں علاوہ ازایں ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر واٹربورڈ کے عملے نے اپنی ہفتہ وار تعطیلات قربان کرکے شہریوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے کام کیا ،اس دوران بلدیہ ٹاؤن میں دھنسنے والی12 اونچ قطر کی سوریج لائن تبدیل کی گئی،سچل گوٹھ میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی شکایات کے خاتمہ کیلئے علاقہ میں سیوریج لائن تبدیلی کی گئی ،گڈاپ ٹاؤن میں امام بارگاہ حسن عسکری کے قریب سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ،ہجرت کالونی میں فراہمی آب بہتر بنانے کیلئے نئے وال کی تنصیب کی گئی ، کلفٹن،بلدیہ گڈاپ، لانڈھی، کورنگی ،لیاری ،آگرہ تاج کالونی ، گلشن اقبال ،ملیر ، شاہ فیصل کالونی ، سیمت شہر کے دیگر علاقوں میں سیوریج مین ہولز میں کور اور رنگ سلیب نصب کیئے گئے اورٹوٹے مین ہولوں کی مرمت کی گئی ،بلاک 22فیڈرل بی ایریا میں سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرلی گئی،نیو پپری مین رائزنگ میں شگاف پر کردیا گیا ہے ،گندھار فیکٹری پورٹ قاسم کے قریب 54 انچ قطر کی پائپ لائن کے رساو کی مرمت کردی گئی ، کینٹ اسٹیشن کے قریب 33 قطر کی پائپ لائن میں نئے والو کو نصب کیا گیا،گلشن اقبال کے بلاک 9 میں 24 انچ قطر کی سیوریج لائن تبدیل کی گئی جبکہ دہلی کالونی ، ناظم آباد ، شیر شاہ ، عثانیہ کالونی جمشید روڈ ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی ، صدر ، کاغذی بازار ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں سے ملنے والے 183 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

#
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات