کوئٹہ، انجینئر زمرک خان اچکزئی کا لاہور میں بے گناہ اور نہتے پشتون مزدوروں پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی مذمت

پنجاب حکومت اور انتظامیہ نفرتیں نہ بڑھائے،پشتون مزدوروں اور دکانداروں پر ہونیوالے مظالم کو روکا جائے،رہنما عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان

اتوار 3 جون 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سابقہ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے لاہور میں بے گناہ اور نہتے پشتون مزدوروں پر انتظامیہ کی جانب سے تشدد کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پشتونوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے پنجاب حکومت اور انتظامیہ نفرتیں نہ بڑھائے اوراس طرح کے واقعات سے نفرتیں بڑھیں گے پشتون مزدوروں اور دکانداروں پر ہونیوالے مظالم کو روکا جائے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے جمہوری انداز میں میرٹ کی بنیاد پر ٹکیٹیں دیئے ہیں اور عوام کے امنگوں کے مطابق فیصلے کرنا جمہوری عمل ہے عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی کیونکہ مذہب اور قوم کے نام پر سیاست کرنے والوںنے عوام کا مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب ، لاہور اور ان کے مختلف علاقوں میں کاروبار کی غرض سے جانیوالے پشتونوں پر تشدد لمحہ فکریہ ہے اور پنجاب میں ایک سازش کے تحت پشتونوں کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت سازشیں کی جا رہی ہے اور ان سازشوں کو روکنے کے لئے پنجاب حکومت اور انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے اور نفرتیں بڑھانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس طرح حالات سے مزید نفرتیں پیدا ہونگے انہوںنے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوری استحکام ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور پشتون عوام کو اب جاننا چا ہئے کہ جن لو گوںنے یہاں اقتدار کی انہوںنے کبھی بھی عوام کے لئے جدوجہد نہیں کی عوامی نیشنل پارٹی اقتدار میں آکر پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :