جب تک بھتہ خوری کے خاتمے کو یقینی نہیں بنایا جا تا ہم کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کر تے رہیں گے،رہنما کول مائنز ایسوسی ایشن

مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کر دینگے،مشترکہ اجلاس سے خطاب

اتوار 3 جون 2018 20:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) کول مائنز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ جب تک بھتہ خوری کے خاتمے کو یقینی نہیں بنایا جا تا ہم کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کر تے رہیں گے گزشتہ شب بھتہ خوروں کی جانب سے ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد قابل افسوس ہے مطالبات پر سنجیدگی سے عملدرآمد نہ کیا گیا تو احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کر دینگے ان خیالات کا اظہار کول مائنز اونرزایسوسی ایشن ، کو ل ایجنٹ ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، لیبر ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے مشترکہ میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کاہ ہے کہ گزشتہ روز ہنہ کے علاقے میں ہمارے ڈرائیوروں پر بھتہ خور عناصر کی جانب سے تشدد کیا گیا ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ٹیکس وصولی کے نظام کو ایف بی آر اور مائنز ڈیپارٹمنٹ قانون شکل دینے کے لئے اقدامات اٹھائے تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ان مطالبات پر عرصہ دراز سے عملدرآمد نہیں ہو رہا جبکہ ہمارے لو گوں سے بغیر کسی رکاوٹ اور سرکاری رسید کے ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جو بحیثیت ایک پاکستانی ہمیں قبول نہیں ہم چا ہتے ہیں کہ ٹیکس کو قانونی شکل دی جائے تاکہ یہ پیسہ براہ راست ملکی خزانے میں جائے نہ کہ کرپشن کی نظر ہو انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مذاکرات میں ڈی جی مائنز کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اس معاملے کو ایف بی آر حکام کے سامنے تین روز کے اندر اٹھایا جائیگا اگر اس مسئلے پر سنجیدہ اقدامات نہ کئے گئے تو ہم اپنے احتجاج کے دائرہ کار کو وسیع کر دینگے جس کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :