Live Updates

سرگودھا، حساس ادارے کی نشاندہی پر سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کے وقت غیر حاضری کا نوٹس ، چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب

کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے حساس ادارے کی نگرانی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا

اتوار 3 جون 2018 20:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) حکومت پنجاب نے حساس ادارے کی نشاندہی پر سبزی منڈیوں میں نیلامیوں کے وقت غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی،کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے حساس ادارے کی نگرانی رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ واضح ہدایا ت کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے افسران نے فروٹ و سبزی منڈیوں میں اشیاء کی نیلامیوں کے وقت اپنی حاضری یقینی نہیں بنائی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ماتحت عملہ اور آڑھتی حضرات کی من مانیاں جاری ہیں بالخصوص رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود حکومتی گائیڈ لائن پر عملدرآمد کی صورتحال صفر ہے ،جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کا خدشہ بھی ہے،اور مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار وں کو آڑھتیوں کی طرف سے جو ریٹ ملتا ہے اسی کو سرکاری مہر ثبت کر کے حتمی قرار دینے کی روش کا تدارک بھی ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ،اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ز کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات