سرگودھا،پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے سیلاب ایکشن اور ریلیف پروگرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر ڈسپوزل کمیٹی تشکیل دیدی گئی

اتوار 3 جون 2018 20:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیلاب 2018کے ایکشن اور ریلیف پروگرام کے حوالے سے ضلعی سطح پر ڈسپوزل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم یہ کمیٹی گیار ہ ارکان پر مشتمل ہے جو ممکنہ سیلاب کی صورت میں ایکشن و ریلیف پروگرام کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، اس امر کا فیصلہ سابقہ ادوار میں ایکسپائری اشیاء کی تقسیم کے پیش نظر کیا گیا دوسری جانب محکمہ انہار نے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں،گزشتہ روز سرگودھا سرکل حکام نے تحصیل شاہ پور،کوٹ مومن ساہی وال اور بھیرہ کے شمالی علاقہ جات میں قائم 170 سے زائد سرکاری املاک کو محفوظ بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی سفارش کی ہے ،جن میں سرکاری سکولز،ہسپتالوں کے علاوہ تمام وفاقی ،صوبائی اور ضلعی دفاتر و دیگر سرکاری املاک شامل ہیںکی مفصل رپورٹ صوبائی حکومت کو بھی ارسال کر دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے دوران ان سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں بالخصوص سرکاری ریکارڈ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا جائے علاوہ ازیں محکمہ کو37مختلف اقسام کے آلات ومشینری اور ریلیف و امدادی کاموں میں استعمال کیلئے دیگر اشیاء کی کمی کا سامنا ہے ، جن کی نوعیت ،مکمل تفصیلات اور مطلوبہ ڈیمانڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے فوری عملدرآمد کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :