ٹکٹ میرٹ اورکارکردگی کی بنیادپردیئے جائیںگے ‘انجینئرامیرمقام

اتوار 3 جون 2018 21:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدروپارلیمانی بورڈ کے چیئرمین انجینئرامیرمقام کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈکااجلاس منعقدکیاگیا۔ا س موقع پرپارلیمانی بورڈکے دیگرممبران جن میںسینیٹرپیرصابرشاہ،سردارمہتاب احمدخان،سردار محمد یوسف،عباس آفریدی،مرتضیٰ جاویدعباسی،سبحان خان،شیرازباچا،سرزمین خان،حاجی احسان،ملک جہانزیب خان،اختیارولی ،فرحان جھگڑا، طاہرہ بخاری،اورنگزیب نلوٹا اوررحمت سلام خٹک شامل ہیںبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی بورڈاجلاس میںقومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پرآئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام درخواست دہندگان سے انٹرویو لئے گئی۔اجلاس کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)صدرانجینئرامیرمقام نے دو تین روزمیںامیدواروںکاحتمی لسٹ جاری کردیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ ٹکٹ میرٹ اورکارکردگی کی بنیادپردیئے جائیںگے تاہم ٹکٹ ملنے کے بعدتمام مل کرانتخابی نشان شیراورپارٹی کیلئے کام کریںگے،ملک میںترقی کے سفرکوجاری رکھنے کیلئے اورخیبرپختونخوامیںپسماندگی کوختم کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کاعوام نے تہیہ کررکھاہے۔

متعلقہ عنوان :