کوہاٹ میںمشکوک اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ‘ہزاروں گاڑیاں تحویل میں لیے گئی

اتوار 3 جون 2018 21:00

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) کوہاٹ میںمشکوک اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کے دوران ہزاروں گاڑیاں تحویل میں لی گئی ہیں۔مرحلہ وار کریک ڈائون میں پکڑی گئی گاڑیوں میں نصف سے زیادہ نان رجسٹرڈ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلیںا و ررکشے شامل ہیں۔ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں کالے شیشوں،نان رجسٹرڈ،بغیر نمبر پلیٹ اور ایپلائیڈ فار گاڑیوں کے خلاف ویریفیکیشن کے حوالے سے پولیس کی فیصلہ کن کاروائیاں جاری ہیںجس میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونیوالے آپریشن میں کوہاٹ پولیس کی مختلف تھانوں کے اہلکاروں اور ٹریفک سٹاف نے جگہ جگہ ناکہ بندیوں کے سلسلے میں مجموعی طور پر چالیس ہزار سے زائد مختلف قسم کی چھوٹی بڑی گاڑیوں کو چیک کرنے کے بعد نامکمل کاغذات،بغیر نمبر پلیٹ اور نان رجسٹرڈ و ایپلائیڈ فار پلیٹوں کی حامل گاڑیوں کی تصدیق کے علاوہ پابندی کے باوجود غیر قانونی طور پر گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال کی بنیاد پر ان گاڑیوں کو چھان بین کیلئے تحویل میں لیا اور بعد ازاں قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نمبر پلیٹس اور رجسٹریشن دستاویزات نہ رکھنے والے 3500گاڑیوں کو چالان کیا گیا جن میں زیادہ تعداد موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی ہے ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کے تسلسل میں 400سے زائد مسافر اور پرائیویٹ گاڑیوں کو چالان کرکے ان گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دئیے گئے ہیںجبکہ کریک ڈائون کے دوران پولیس کی زیر تحویل درجنوں مشکوک گاڑیوں کو کاغذات اور نمبر پلیٹوںکی چھان بین کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذریعے تصدیقی عمل سے گزارا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق گاڑیوں کی ویریفیکیشن کا عمل کار لفٹنگ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئے شروع کیا گیا ہے کیونکہ ایسی گاڑیوں کا دہشتگردی سمیت مختلف جرائم میں استعمال خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :