نوازشریف (آج)اسلام آباد ورکرز کنونشن اور افطار پارٹی سے خطاب کرینگے

تمام انتظامات مکمل ،ْ سابق وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے بینرز آویزاں کر دیئے گئے

اتوار 3 جون 2018 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد ،ْ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف (آج )پیر کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن اور افطار پارٹی سے خطاب کرینگے ۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکوں پر ور کرکنونشن اور افطار پارٹی سے نوازشریف کے خطاب کے حوالے سے بیرنرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں ،ْ ورکرزکنونشن اور افطار پارٹی کا اہتمام مین مارگلہ روڈ بالمقابل خداداد ہائٹس ای الیون میں کیا گیا ہے ۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف چار بجے خطاب کرینگے ۔