میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے خدمات انجام دینے پرشہباز شریف کی طرف سے خواجہ احمد حسان کے نام شکریہ اور مبارکباد کا پیغام

آپ میری ٹیم کے انتہائی قابل اعتماد رکن ہیں جنہوں نے لاہور کو جدید میگا سٹی بنانے میں بھر پور معاونت کی ‘شہباز شریف

اتوار 3 جون 2018 21:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لئے گراں قدر خدمات انجام دینے پر سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین خواجہ احمد حسان کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے -اپنی حکومت کی آئینی مدت کے اختتام پر وزیر اعلی پنجاب نے خواجہ احمد حسان کے نام خصوصی مراسلے میں لکھا ہے کہ آپ نے پنجاب اور بالخصوص لاہور میں انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے‘بلا شبہ آپ میری ٹیم کے انتہائی قابل اعتماد رکن ہیں جنہوں نے لاہور کو جدید میگا سٹی اور دنیا کے دیگر ترقی یافتہ شہروں کا ہم پلہ شہر بنانے میں بھر پور معاونت کی ہے -لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے خواب کو حقیت میں بدلنے کے لئے میں آپ کے تعاون اور خدمات کا تہہ دل سے معترف ہوں-منصوبے کی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئر مین کے طور پر منصوبے کے ساتھ آپ کی گہری وابستگی اور آپ کا ا حساس ذمہ داری قابل ستائش ہی-تکمیل کے بعد یہ منصوبہ پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نئے دور کا آغازثابت ہو گا جو عام شہریوں کو با وقار‘ سستا اور تیز رفتار ذریعہ آمدورفت مہیا کرے گا -انفراسٹرکچر کی ترقی کسی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے -حکومت پنجاب کی طرف سے لاہور میں مکمل کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی بدولت شہر کی خوبصورتی میں یقینا اضافہ ہوا ہے -اورنج لائن میٹرو ٹرین نے شہر کو ممتاز مقام عطا کیا ہے -آئندہ چند مہینوں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی تکمیل سے ایک خواب تعبیر پائے گا - 22ماہ کا وقت ضائع ہونے کے باوجودمنصوبے کا تعمیراتی کام جس تیز رفتاری سے دوبارہ شروع ہوا‘ وہ آپ کی قائدانہ صلاحیتوں کاثبوت ہی-آپ اور آپ کی ٹیم فرض شناسی سے کام کرنے پر مبارک باد کی مستحق ہی-امید ہے کہ آپ اسی جذبے سے کام جاری رکھیں گی-اپنی ٹیم کے تمام ارکان کو میری طرف سے مبارکباد پہنچا دیں۔