ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے شوہر کے ہمراہ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس میں شمولیت کرلی

خدا کرے الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ملک کے لیے اچھی بات ہے،اگر ہفتہ مہینہ الیکشن آگے چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں، پیر صاحب پگارا آصف ذرداری نے بہت لوگ بھرتی کرلیے ہیں،انتخابات وقت پرہونا ملک وقوم کے لیے سود مند ہوگا، مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 3 جون 2018 21:00

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سابق اسپیکرقومی اسمبلی اورپیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے اپنے شوہرسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کے ساتھ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہاہے خدا کرے الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ملک کے لیے اچھی بات ہے،اگر ہفتہ مہینہ الیکشن آگے چلے جائیں تو کوئی حرج نہیں۔

آصف ذرداری نے بہت لوگ بھرتی کرلیے ہیں،انتخابات وقت پرہونا ملک وقوم کے لیے سود مند ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سابق وزیرداخلہ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کی رہائشگاہ پرڈاکٹرفہمیدہ مرزا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرفنکشنل لیگ سندھ کے صدرپیرصدرالدین شاہ راشدی ،ڈاکٹرذوالفقارمرزا دیگررہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گرینڈڈیموکریٹک الائنس اورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے ڈاکٹرذوالفقارمرزا کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہاکہ کرپٹ کلچرسے نجات اورسندھ میں تبدیلی کے لیے جی ڈی اے کیذریعے ہم نے لوگوں کو پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے سندھ کیمسائل حل اورلوگوں کوظلم پرمبنی کلچرسے نجات دلاناچاہتیہیں ۔

پیر پگارانے کہاکہ سندھ کے بعد پنجاب میں بھی کام کریں گے،سندھ میں تعلیم،صحت اورامن وامان سیمتعلق مسائل ہیں،ہماری تمام کوششیں نیک نیتی پرمبنی ہیں،اسی بناء پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے جی ڈی اے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جب تک حکومت تھی تو انہوں نے اپنی پارٹی نہیں چھوڑی ،ہم فہمیدہ مرزا کو خوش آمدید کہتے ہیں ہماری بہن فہمیدہ مرزا جی ڈی اے میں شامل ہوکر مدد کرینگی ،ہم جی ڈی اے کو ملکی سطح پر منظم کریں گے۔

انہوں نے کہاہم بھی چاہتے ہیں سندھ کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں ،سندھ میں پیسوں کے عوض نوکریاں فروخت کی گئیں،سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیں ہے ،پیرپگارا نے کہاکہ حکومت جب تک تھی سوچ بچار کرتے رہے،فہمیدہ مرزا کے جوتحفظات تھے وہی ہمارے ہیں،ہم بھی سندھ میں اعلی تعلیم امن وامان کی بحالی چاہتے ہیں،صاف پانی کے لیئے ہمارے مطالبات ایک ہیں،سندھ میں اتحاد کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے بڑھائیں گے ہم نے سندھ کے عوام کوایک پلیٹ فارم دیدیا ہے پہلے پیپلزپارٹی اور نون لیگ کے ساتھ نہ چلنے والوں کے لیے کوئی پلیٹ فارم نہیں تھا۔

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہاکہ پیر صاحب پگارا نے ہمارے گھر آکر ہمیں عزت دی ہے ہم سندھ کے مسائل پرمشترکہ جدوجہد کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتی رہی ہو میں پانچ سال مکمل ہونے پر عوام کے پاس گئی تھی اورعوام کی رائے لی تھی کہ اب ہمیں کیا کرنا چاہیئے انہوں نے کہاکہ بدین کا جلسہ عوامی ریفرنڈم تھا۔

دس برسوں میں سندھ کے حالات بدتر ہوگئے ہیں،سندھ میں تعلیم ایمرجنسی عائد کی جانی چاہیے ،لوکل گورنمنٹ میں بہت کرپشن ہے اختیارات کے بغیر بلدیاتی نظام مسائل کا حل نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ کسانوں سے زبردستی گنا چھین کیاجاتاہے،باردانہ میں بھی بلیک میلنگ ہورہی ہے،کسانوں کو حقوق دینے کے بجائے انکے خلاف پولیس استعمال کی جاتی ہے،وہ بجٹ بیکار ہے جو این ایف سی کے بغیر دیاجائے،صحت وتعلیم صوبائی سبجیکٹ ہیں،غیر سیاسی پولیس بہت ضروری ہے،پولیس سیاست زدہ ہوگی تو امن وامان بھتر نہین ہوگا،یہاں ادویات میں کرپشن ہوتی ہیکرپشن نے ہمارے ہر ادارے کو کھوکھلا کردیا ہے،امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتاجارہاہیسندھ میں ہر تیسرا فرد ہیپا ٹائٹس کا شکار ہے سندھ کومافیا سے آزاد کرانے کے لیے بہت بڑی جدوجہدکی ضرورت ہے ہمیں سندھ کو ازاد کرانا ہییہ تقدیر بدلنے کا بہت بڑا موقع ووٹ کے زریعے مل رہاہیمیں سمجھتی ہوں کہ پیپلزپارٹی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ،پیپلزپارٹی کے منشور پر دس سال میں کوئی کام نہیں ہوا،ہم سب کی نظر نگراں سندھ حکومت پر ہوگی کہ وہ جانبدار ہیں یا غیر جانبدار رہینگے نگراں حکومت کے اقدامات سے عوام کوآگاہ کریں گے الیکشن پریزائیڈنگ افسران کراتے ہیں وقت پر الیکشن ہوں مگر جانبدار الیکشن بھی نہیں ہونے چاہئیں،بہت لوگ ہیں جو جی ڈی اے میں شمولیت کے لیے رابطے میں ہیں،کسی پارٹی میں انتشار ہے تو یہ انکا مسئلہ ہے،زرداری صاحب نے گنجائش سے زیادہ لوگ اپنے ساتھ ملالیے تھے ،پولیس کا غیر سیاسی ہونا بہت ضروری ہے، مردم شماری سے پتہ چلا کہ نوجوان اس ملک کی سب سے بڑی آبادی ہیں اگر نوجوانوں کو تعلیم نہیں دی تو وہ نشے اور دیگر برائیوں کی طرف جائیں گے ، فہمیدہ مرزا نے کہاکہ ہمیں ہر صورت کرپشن کو ختم کرنا ہوگا ، ہمیں سندھ کو مافیا سے آزاد کرانا ہے ، ہم سب کو دعوت دیتے ہیں کہ سندھ کو بچانے کیلیے آگے آئیں ،انہوں نے کہاکہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا،صاف پانی کی فراہمی بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہے ہمیں موقع ملا تو پانی کی اسکیمز یونین کونسل کی سطح پر بنائی جائینگی پیپلزپارٹی نے سندھ مں ترقیاتی کام نہیں کرائے ،پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہی کی جانب دھکیل دیا اورترقی میں دوسرے صوبوں سے پیچھے چھوڑدیا ہے انہوں نے کہاکہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہاکہ ڈاکٹرفہمیدہ مرزا کو جی ڈی اے جوائن کرانے پرآمادہ کرنے میں وقت لگا بدین ہمارے ساتھ ہے،بدین میں پانی نہیں ہے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو پیپلزپارٹی چھوڑنے کے لیے قائل کررہاتھا،آج میری محنت رنگ لائی ہے، بدین والوں نے اعلان کردیا کہ ہم چور بازاری قبول نہیں کرتے،بدین میں جنازے کے غسل اور پینے کا پانی نہیں،بدین کے لوگ ان کے ڈر سے آزاد ہیں،سندھ کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی پیپلزپارٹی کے ڈر سے آزاد ہوں گے،بلاول بھٹو اگر اب ہمارے پاس آئے تو انہیں بھی جی ڈی اے جوائن کرائینگی, ایک سوا کے جواب میں کہ اگر بلاول بھٹو زرداری آپ کو منانے آجائیں توکیا پیپلزپارٹی میں واپسی ممکن ہے کے جواب میں ڈاکٹرذوالفقارمرزا نے کہاکہ میں آج بلاول بھٹو کو بھی جی ڈی اے میں شامل ہونے کی دعوت دیتاہوں۔