بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

اتوار 3 جون 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کوئٹہ کے قریب معدنی کانوں میں آئے روز پیش آنے والے حادثات پر شدید تشویش کا اظہار کیا، کیونکہ گذشتہ ماہ بھی اسی طرح کے ایک حادثے میں 23 مزدور جانبحق ہوگئے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے معدنی کانوں میں حادثات کی روک تھام کے لیئے پیشگی حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے حادثے میں جانبحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لیئے مناسب معاوضے کا بھی مطالبہ کیا۔