لیونل میسی اور نیمار جونیئر کاہر گول ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنے گا

میسی اور نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموںکیلئے گول کریں گے تو لاطینی امریکا اور کریبئن ریجن میں ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کیا جائیگا، مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ کا اعلان

اتوار جون 21:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم کھلاڑی لیونل میسی اور نیمار جونیئر ہر گول اسکور کرنے پر ہزاروں بھوکے بچوں کے پیٹ بھرنے کا سبب بنیںگے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطابق مشہور امریکی کمپنی ماسٹر کارڈ نے اعلان کیا ہے کہ ارجنٹائن کے فٹ بال لیجنڈ لیونیل میسی اور برازیل کے سپر اسٹار نیمار جونیئر فیفا ورلڈ کپ میں جب وہ اپنی ٹیموں کے لیئے گول کریں گے تو کمپنی لاطینی امریکا اور کریبئن ریجن میں انعام کے طور پر ہر گول کے عوض 10 ہزار طالب علم بچوں کو مفت کھانا فراہم کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ دونوں عظیم کھلاڑیوں نے اس مہم میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ان بچوں کے لیے مزید اور کچھ کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب ماسٹر کارڈ کمپنی کی ریجنل اسپوکس پرسن آنا ویرال کا کہناتھا کہ لاطینی امریکامیں 4 کروڑ افراد کو بھوک کا سامنا ہیجبکہ ان بھوکے افراد میں زیادہ تر کم سن بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ ان کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹادیں۔

متعلقہ عنوان :