کگیسوربادا نے کرکٹ سائوتھ افریقہ سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا

ربادا نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ سمیت 6 ایوارڈز اپنے نام کئے، اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار

اتوار 3 جون 2018 21:00

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سیاہ فام فاسٹ بائولر کگیسو ربادا نے کرکٹ سائوتھ افریقہ(سی ایس ای)سالانہ ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، ربادا نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز سمیت مجموعی طور پر چھ ایوارڈز اپنے نام کئے، وہ چھ ایوارڈز جیتنے والے پہلے جنوبی افریقن کھلاڑی بن گئے ہیں، حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے والے سٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔

(جاری ہے)

سی ایس اے سالانہ ایوارڈز کی تقریب سینڈٹن میں منعقد ہوئی جس میں ایک سال کے دوران تینوں فارمیٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا، فاسٹ بائولر کگیسوربادا تقریب میں چھائے رہے، انہوں نے کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر، ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، پلیئرز پلیئر آف دی ایئر، فینز پلیئر آف دی ایئر اور ڈیلیوری آف دی ایئر ایوارڈز اپنے نام کر کے میلہ لوٹ لیا، اے بی ڈی ویلیئرز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حقدار ٹھہرے، آلویز اوریجنل ایوارڈ ڈیوڈ ملر کے نام رہا، ایڈن مرکرم نے انٹرنیشنل نیوکمر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا، ڈینی وان نائیکرک ویمنز کرکٹر آف دی ایئر، لارا ولوارڈت ویمنز پلیئرز پلیئر آف دی ایئر اور ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑیں، کلوئے ٹرائون ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

متعلقہ عنوان :