سبی وگردونواح میں انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا

پھل ،دودھ دہی کی قیمتوں سمیت دکانداروں نے سرکاری نرحنامے کو پس پشت ڈال دیا،مہنگائی کا جن تاحال قابو میں نہ آسکا

اتوار جون 21:00

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) سبی وگردونواح میں انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی عوام کو ریلیف نہ مل سکا ،پھل ،پھل ،دودھ دہی کی قیمتوں سمیت دکانداروں نے سرکاری نرحنامے کو پس پشت ڈال دیا ،،مہنگائی کا جن تاحال قابو میں نہ آسکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی وگردونواح میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی شہریوں کو ریلیف نہ مل سکا شہر میں دودھ 100دہی120روپے فی کلومرغنی 300روپے فی کلو بڑے کا گوشت ہڈی والا340روپے فی کلو سمیت پھل فروٹ کی قیمتوں میں بھی من پسند اضافہ دیکھنے کو ملا ۔

ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی نرخنامے پس پست ڈال دئیے گئے سبی کے عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن سے اپیل کی ہے کہ شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھاکر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :