سیاست میں وراثت کے قائل نہیں ،ہرقسم کی انتہا پسندی ملک و قوم کو بند گلی کی طرف لیجانے کا سبب بنتی ہے،سینیٹرطاہر بزنجو

اتوار 3 جون 2018 21:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر ممتاز دانشور سینیٹرطاہر بزنجو نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی ایک حقیقی جمہوریت پسند قوم پر ست پارٹی ہے ، سیاست میں وراثت کے قائل نہیں ہیں ،ہرقسم کی انتہا پسندی ملک و قوم کو بند گلی کی طرف لیجانے کا سبب بنتی ہے، نیشنل پارٹی مذہبی و قومیت کے انتہا پسندی کے خلاف ہے ہماری جد وجہد کا مقصد بلو چستان و اہلیان کی معیار ر زندگی بلند کرنا ہے ،سیاست بچوں کا کھیل نہیں ہے بڑی جماعتوں کے درمیان چپقلش سے ان کے درمیان فاصلوں میں اضافہ ہوگا ،اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے نیشنل پارٹی آنے والے انتخابات میں اپنے ایجنڈے کے تحت حصہ لیکر کامیابی حاصل کریگے کارکن انتخابات کی بھر پور تیار کریں ۔

ان خیالات کا اظہار سنیٹر میر طاہر بزنجو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

میر طاہر بزنجو نے کہا کہ ہماری سیاست کئی دہا ئیوں پر مشتمل ہے ہم نے اپنے اس سیاسی سفر میں کئی کٹھن مراحل طے کیا قوم پرستی کے نام مفاد پر ستی کا مظاہرہ کیا انتہا پسندی میں قوم پرستی کو تبدیل ہوتے دیکھا لیکن ہم نے وقت کے چلنے والوں ہوائوں سے اپنا رخ تبدیل نہیں کیا بلکہ اپنے سیاسی اکابرین کے متعین کردہ راستے پر چلتے ہوے ملک و قوم کی خدمت کر تے رہے ہمیں اطمینان ہے کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں ،وہ ہماری تر جیحات کو کافی ہے نیشنل پارٹی کو ہر گز ایک حادثاتی پارٹی نہیں ہے جو لوگ نیشنل پارٹی کے بلوچستان سیاسی کردار کے خاتمہ کی بات کرتے ہیں ان کو ہماری تاریخ کا علم نہیں یا وہ انجان بننے کی کوشش کررہے ہیںہماری مستقبل کا تعین عوام کو کرنا ہے ہم اپنے ایجنڈے کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں نیشنل پارٹی کے کارکن الیکشن کے لئے تیاریوں کا آغاز کریں عوام کے پاس جا کر عوام کو اپنے ویثرن سے آگاہ کریں آنے کہ نیشنل پارٹی نے صوبہ کے عوام کو بد امنی کی آگ سے نکال کر امن کی نعمت سے سر فراز کیا بلوچستان میں میڈکل کالجز یو نیورسٹی کیمپس کا جال بچھا یا کیونکہ اعلی ٰ تعلیم کی زیور سے آراستہ نئی نسل ہی چیلنجوں کا مقابل کر سکتا ہے ۔