خضدار، لیویز فورس کی کارروائی ، قتل و ڈکیتی کے جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

اتوار جون 21:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) خضدارلیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے جھل مگسی تھانہ کو قتل و ڈکیتی کے جرم میں مطلوب اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار قیصر خان ناصر اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر ناصر کے احکامات کی روشنی میں لیویز فورس خضدار نے کاروائی کرتے ہوئے جھل مگسی تھانہ کو مقدمہ نمبر 23/2016 قتل وڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم منیراحمد ولد اللہ یار کو خضدار بازار ٹان کمیٹی کے ایریا سے نائب رسالدار ریاض احمد کی سربرائی میں گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

جبکہ لیویز تھانہ جام تھل جھل مگسی کو اطلاع کیا گیا ۔ جھل مگسی لیویز کے پہنچنے پر ملزم کو ان کے حوالے کیا جائیگا۔اشتہاری ملزم چاہے پاکستان کے کسی بھی کونے سے تعلق رکھتا ہو ۔لیویز فورس خضدار اشتہاری ملزموں کو کسی صورت اپنے ایریا میں آزاد گھومنے نہیں دیگا۔