تھانہ صدر پتوکی میں نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے جواں سالہ لڑکی جاں بحق ، بھائی شدید زخمی

اتوار 3 جون 2018 21:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) تھانہ صدر پتوکی میں نامعلوم ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ایک جواں سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمود احمد بسواری موٹر سائیکل اپنی ہمشیر عریقہ بی بی کے ہمراہ ہنجرائے کلاں جارہا تھا کہ کانی والا موضع چک نمبر 2کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار ٹرک نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عریقہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ صدر پتوکی مصروف کاروائی۔

متعلقہ عنوان :