Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے، نصرت واحد

(ن) لیگ کی سابق حکومت میں ملکی قرضے 16 ہزار ارب ڈالر سے دگنے سے بھی زائد ہوجانا باعث تشویش ہے

اتوار 3 جون 2018 21:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کا اجلاس نصرت واحد کی زیرصدارت منعقد کیا گیا جس میں جسٹس (ر) ناصر الملک کو وزیر اعظم نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ نامزد وزیر اعظم عام انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کے اجراء پر نصرت واحد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن میں کامیابی کے بعد ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے چنائو میں مخلص، دیانتدار، پڑھے لکھے اور عوامی مسائل حل کرانے کی صلاحیت رکھنے والے کارکنوں و عہدیداروں کو فوقیت دی گئی ہے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے کیلئے نیب کو با اختیار اتھارٹی بنائے گی۔ (ن) لیگ کی سابق حکومت میں ملکی قرضے 16 ہزار ارب ڈالر سے دگنے سے بھی زائد ہوجانا باعث تشویش ہے۔ ملکی عوام کو قرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔ اس موقع پرافتخار سومرو، دیون سچل و دیگر بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات