جھڈو،محکمہ آب پاشی نے ظالمانہ بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمڑائو کینال کی بگی مائینر کا پانی بند کر دیا

زمینداروں، ہاریوں اور جھڈو کے عوام نے منگل کے روز جھڈو میں شٹر ڈائو ن ہڑتال ، دھرنے کا اعلان کر دیا

اتوار 3 جون 2018 21:00

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) محکمہ آب پاشی نے ظالمانہ بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمڑائو کینال کی بگی مائینر کا پانی بند کر دیا جس کے خلاف زمینداروں، ہاریوں اور جھڈو کے عوام نے منگل کے روز جھڈو میں شٹر ڈائو ن ہڑتال اور جھڈو ، میرپورخاص ہائی وے پر دھرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں ایف او بگی مائینر آفیس میں عبدالجلیل انڑ، زبیر رند ، اسماعیل مغیری ، محمد علی ، عبداللہ کھوسو، لالو کمبوہ ، ایاز کھوسو اور دیگر نے ہنگامی میٹنگ کے بعد احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ جمڑائو کینال کی ٹیل کی شاخ بگی مائینر پانچ مہینے کے بعد پانی دیا گیا تھا لیکن محکمہ انہار کے کرپٹ اہلکاروں نے صرف ایک دن کی فراہمی کے بعد غیر قانونی طور پر پانی بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے بگی مائینر میں پانی کی صورتحال ڈیڈ لیول پر چلی گئی ہے اور شاخ کے پانچ واٹر کورس مکمل خالی ہیں ۔

(جاری ہے)

آبادگار ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے بتایا کہ ہزاروں ایکڑ زمینوں پر کوئی بھی فصل کاشت نہیں کی گئی اور انسان ، جانور اور پرندے پینے کے پانی کے لئے سسک رہے ہیں ، پچھلے پانچ مہینے سے پانی کے لئے تڑپنے اور احتجاج کرنے کے باوجود ڈائیریکٹر نارا ، انجینئر جمڑائو کینال نعیم میمن ٹیل کے علاقوں میں پانی پہنچانے میں ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے علان کیا کہ کل (منگل ) جھڈومیں مکمل ہڑتال اور مین ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :