ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا

اتوار 3 جون 2018 21:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ایران کے صوبے اصفہان میں ایرانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائیہ کا ایف 7 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر حسن آباد شہر میں گر کر تباہ گیا، حادثے کا شکار طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو خطرہ بھانپ کر طیارے سے بحفاظت پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل گئے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ طیارے کا ملبے دور تک پھیل گیا اور اس میں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مئی کو بھی ایرانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :