مسلم لیگی امیدوار ضلع راولپنڈی سے آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،نصراللہ ملک

نئے پاکستان کے نعروں کے ساتھ ایوان ہائے اقتدار تک رسائی کے لئے رالیں ٹپکانے والوں کو سخت مایوسی ہوگی

اتوار جون 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن راولپنڈی کے ڈویژنل صدرنصراللہ ملک نے کہا ہے کہ راولپنڈی کینٹ کے گلیوں اور کوچہ و بازار کے تمام پیر و جواں اور خواتین کا واحد انتخاب ملک ابرار احمد اور چوہدری ایاز ہیں جو انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے ․ نئے پاکستان کے نعروں کے ساتھ ایوان ہائے اقتدار تک رسائی کے لئے رالیں ٹپکانے والوں کو سخت مایوسی ہوگی ․انہوں نے یہ باتیں راولپنڈی کینٹ کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران کارکنوں کے ہمراہ عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں ․ انہو ںنے کہا کہ ملک ابرار نے ترقیاتی کاموں کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ہماری حکومت نے عوام کی عملی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ․ عمران خان اور دیگر جماعتوں نے مسلم لیگ ن کا راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ہماری قیادت نے پورے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کام جاری رکھا جس کے نتیجے میں پنجاب بھر میں ترقیاتی کاموں کا ایک جال بچھ چکا ہے جس سے عوام مستفید ہو رہے ہیں ․ انہو ںنے کہا کہ ہماری پارٹی کامیاب ہو کر دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے نئے منصوبے شروع کرے گی ․