نوازشریف کو سیاست سے نکالنے والے خود گمنا م ہوجائیں گے ،سید زیشان علی نقوی

آئندہ الیکشن میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیں گے،مسلم لیگ(ن) کے کارکنان عوامی مینڈیٹ چوری روکنے کیلئے تیار ہیں،ڈپٹی میئر اسلام آباد

اتوار 3 جون 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی میئر اسلام آباد، حلقہ این ای53اسلام آباد سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار قومی اسمبلی سیدزیشان علی نقوی نے کہاہے کہ میاں نوازشریف کو سیاست سے نکالنے والے خود گمنام ہوجائیں گے ،عوام کی نظریں میاں نوازشریف اورصدر میاں شہبازشریف پر لگی ہوئی ہیںعوام باشعودر ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ملک و قوم کو مسائل سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے،آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی یقینی نظر آ رہی ہے،25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کرینگے اور اس بار عوام کے ووٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دئیے جائیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان عوامی مینڈیٹ کی چوری روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایاہے،آمدہ انتخابات میں عوام کے ووٹ کی پرچی فیصلہ کرے گی کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے عوام کو کیا ڈلور کیا ہے،میاں نوازشریف نے ہردور میںعوام کی جنگ لڑی ہے ،نظریات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،میاںنوازشریف کے سپاہی ہیں ان کے ایک اشارے پر ہم حاضر ہیں،ٹکٹ کیلئے درخواست دے دی ہے اب فیصلہ پارٹی قیادت نے کرناہے اگر انہوں نے اعتماد کیاتو سیٹ جیت کر پارٹی کو تحفے میں دونگا۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اسلام آبادپارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا