مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا، بیگم سیماجیلانی

ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا، آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کریں گے، وابق رکن قومی اسمبلی کی گفتگو

اتوار جون 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح اقتدار انجوائے نہیں کیابلکہ دن رات محنت کرکے ملکی اداروں اور معیشت کو مضبوط بنایا،ہم نے دھرنوں اوردھمکیوں کے باوجود عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا،عوام گواہ ہیں کہ حکومت نے ہٹانے کیلئے اسلام آباد میں دھرنے دیئے گئے،،وزیراعظم ہائوس کے گیٹ توڑے گئے ،پی ٹی وی پر حملہ کیاگیا،ان تمام سازشوں کے باوجود مسلم لیگ(ن)کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب رہی،عوام کے سامنے بھی آج سرخرو ہیں آنے والے انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے،عوام کی خدمت میں مسلم لیگ(ن) کا مشن ہے،چوردروازے سے حصول اقتدار کے خواب دیکھنے والوں کوآئندہ عام انتخابات میں مایوسی ہوگی