مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی، سعیدہ مشتاق

مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں

اتوار جون 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))اسلام آباد کی نائب صدر سعیدہ مشتاق نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں بھی سرخروہوگی ،مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوام مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں،2013ء میں جو ملکی صورتحال تھی وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، مخالفین کی جانب سے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کئے جا رہے ہیںکہ کسی طرح ان کی سیاست مقبولیت کوکم کیاجاسکے مگر میاں نوازشریف کی مقبولیت میں اس کے برعکس اتناہی اضافہ ہو رہا ہے،میاں نوازشریف کودیوار سے لگانے کی کوشش کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے اور مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔