ڈاکٹرلیفٹیننٹ جنرل ایوب انتقال کرگئے ،مرحوم گورنرخیبرپختونخوا اور سابق وفاقی سیکرٹری سلیم خان کے پھوپھی زاد ،

محمداسلم خان کے بھائی اور ڈاکٹرہمایون کے والد تھے ، نمازجنازہ آج نوشہرہ میں ادا کی جائیگی

اتوار جون 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء)ڈاکٹرلیفٹیننٹ جنرل ایوب خان انتقال کرگئے ہیں،مرحوم گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا ،سابق وفاقی سیکرٹری سلیم خان جھگڑا اورآیاز خان جھگڑاکے پھوپھی زاد ، محمداسلم خان کے بھائی، ڈاکٹرہمایون اورجہانگیر خان کے والد، یوسف غفار اورڈاکٹرناصر خان اورکزئی کے ماموں تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نمازجنازہ آج بروزپیر شام پانچ بجے تاروجبہ ضلع نوشہرہ میں ادا کی جائیگی۔