عومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے الیکشن 2018میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی درخواستیں نمٹانے کا سلسلہ تیزکردیا

اتوار جون 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) عومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے الیکشن 2018میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی درخواستیں نمٹانے کا سلسلہ تیزکردیا ہے اور اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی آٹھ نشستوں کیلئے امیدواروں کوپارٹی کی ٹکٹیں جاری کردی ،،قومی وطن پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس وطن کور پشاور میں منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کو قومی اسمبلی کے حلقہNA-23چارسدہ کی پارٹی ٹکٹ جاری کردی اسی طرح خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے 8امیدواروں کے نام فائنل کرکے ٹکٹ جاری کردیئے جن میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو بھی شامل ہیں جنہیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 56کا پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح ارشد خان عمرزئی کو حلقہ پی کے 57،جھانگیر خان ملاکنڈ کو پی کے 19،عدنان خان وزیر کو پی کے 89،ضیاد ایوب کوپی کے 38،ذولافقار علی بھٹو کو پی کے 39،بیدار حسین شاہ کو پی کے 41اوربابر یوسفزئی ایڈوکیٹ کو مردان سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 52کیلئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا۔باقی ماندہ امیدواروں کے نام فائنل کرنے کیلئے بھی مشاورت جاری ہے اور ان کے بارے میں بھی جلد پارٹی ٹکٹ کے حوالے فیصلہ کیا جائے گا۔