سیکرٹری آبپاشی انجینئرنعیم خان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

اتوار 3 جون 2018 21:00

․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) سیکرٹری آبپاشی انجینئرنعیم خان مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے سبکدوش ہوگئے،اس سلسلے میں محکمہ آبپاشی کے افسران کی جانب سے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری انجینئرنعیم خان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوانجینئرشہاب خان،ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو انجینئرخانزیب خان کے علاوہ محکمے کے حاضر سروس اورریٹائرڈ افسران اور انجینئرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایری گیشن گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20کے سبکدوش سیکرٹری آبپاشی انجینئرنعیم خان کا تعلق ضلع دیرکے مذہبی گھرانے سے ہے ۔بطورسینئربیوروکریٹ انہوں نے سیکرٹری محکمہ توانائی وبرقیات میں3سال تک خدمات سرانجام دیں۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ وہ کافی عرصے تک چیف انجینئرمحکمہ آبپاشی بھی رہے ۔ انجینئرنعیم خان پشاورمیں پانی وصفائی کے لئے بنائی گئی کمپنی ڈبلیو ایس ایس پی کے بانی رہنماء ہونے کے ساتھ ساتھ مذکورہ کمپنی کے چیف ایگزیکٹوبھی رہے ہیں۔

وہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے دومرتبہ پاکستان کی سطح پرہونے والے انتخابات میں گورننگ باڈی کے صوبائی ممبرمنتخب ہوئے اورانجینئرزکے مسائل کے حل کے لئے گرانقدرخدمات سرانجام دیں۔2010کوہونے والے تباہ کن سیلاب کے دوران بطورڈائریکٹرجنرل فلدڈی جی فلڈ سیلاب زدگان کی بروقت وموثرامدادی کارروائیاں کرنے پرآپ کی خدمات بھی قابل تحسین رہیں۔

انجینئر نعیم خان کا شمارخیبرپختونخواکے ایماندار اورفرض شناس افسران میں کیا جاتاہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے سیکرٹری آبپاشی انجینئر نعیم خان نے محکمے کے افسران پر زور دیا کہ نیک نیتی سے جوبھی کام کیا جائے اس کا بھلاسب کے لئے ہے لہٰذاتمام ساتھیوں کواپنے پیشہ ورانہ امور نمٹانے کے لئے ایمانداری کو اولیت دینی چاہیے تب ہی ہم ایک ترقیافتہ معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔