رمضان المبارک کے دوران پی کے 66میں واپڈا حکام کی ناروالوڈشیدنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،حافظ حشمت

اتوار 3 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی وسابق صوبائی اسمبلی حافظ حشمت خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں پی کے 66میں واپڈا حکام کی ناروالوڈشیدنگ اور ٹرپنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے واپڈا حکام نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا توپی کی66کے غیورعوام راست اقدام اُٹھانے پر مجبور ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی کے چھیاسٹھ میں انتخابی مہم کے دوران گڑھی شیرداد،پیر بالا،گڑھی چندن،سرفراز کلے اور دیگر مختلف اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔

اجتما عات سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حشمت خان نے مزید کہا کہ حکومتوں نے مدت تو پوری کی مگر وعدے پورے نہیں کیے۔بجلی کا مسلئہ ہو،پانی کا مسلئہ ہو،گیس کا مسلئہ ہو حکومت ان تمام مسائل میں اپنے وعدوں کے مطابق حل کرنے میں سو فیصد نا کام رہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیائے خوردنوش اور مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے جو غریب عوام کے دسترس سے باہر ہے۔آنے والا دور ایم ایم اے کا ہے اور اس دفعہ عوام بڑے بڑے جاگیرداروں،سرمایہ داروں،آئے رز پارٹیاں بدلنے والوں اور کرپٹ مافیا کو ہمیشہ کیلئے ووٹ کے ذریعے سے رخصت کرینگے۔آخر میں انھوں نے واپڈا حکام کو وارننگ دی کہ اس گرمی اور رمضان میں عوام کو احتجاج پر مجبور کیے بغیر مسلہ حل کریں۔