لیگ کی حکومت نے غذر کیساتھ جو امتیازی سلوک کیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، محمد ایوب شاہ

اتوار 3 جون 2018 21:00

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی غذر کے صدر وسابق پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی محمد ایوب شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے غذر کے ساتھ جو امتیازی سلوک کیا ہے ،اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے پہلے غذر روڈ کو سی پیک میں شامل کرنے کی لوگوں جھوٹے خواب دیکھائے ،اس کے بعد وزیر اعلی نے گلگت غذر روڈ کو ایکسپریس وے بنانے اور ڈیڑہ ارب روپے مختص کرنے کے جھوٹے اعلان کئے مگر صورت حال یہ ہے نہ سی پیک میں روڈ کو رکھا گیا ہے اور نہ ہی ایکسپریس وے بن رہا ہے ،اب گلگت غذر روڈ کو گاہکوچ نے مرمت کرنے کیلئے اٹھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جس سے گلگت سے گاہکوچ تک ٹوٹ پھوٹ والی سڑک کے اوپر تارکول کی ٹاکی لگایا جاسکے جو غذر کے عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے ،حالانکہ غذر روڈ کے لئے مختص رقم کہاں گئی اور یہ رقم اب کس روڈ کی تعمیر پر خرچ کیا جارہا ہے اس حوالے سے ضلع غذر کے منتخب عوامی نمائندے خاموش کیوں ہیں اگر غذر روڈ کے لئے مختص رقم کسی اور شاہراہ پر خرچ کی گئی تو غذر کے عوام شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گو پس یاسین کو ضلع بنانے اور غذر کے لئے ایک اضافی سیٹ دینے کے نام پر بھی عوام کو سبز باغ دیکھائے گئے مگر ایک بھی اعلان سچ ثابت نہیں ہوا حفیظ سرکار نے جتنا امتیازی سلوک غذر کے عوام کیساتھ کیا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی غذر کے عوام مسلم لیگ (ن) کو ان کے کئے کی سزا آنے والے الیکشن میں ضرور دینگے اگر غذر روڈ کی تعمیر میں تاخیری حربے استعمال کئے اور اس روڈ کے لئے رقم کسی اور جگہ استعمال کی تو غذر کے عوام اپنے حق کے لئے سراپا احتجاج بن جائینگے عوام موجودہ حکومت کے جھوٹے وعدوں کو سمجھ گئے ہیں بہت جلد موجودہ حکومت بھی اپنی انجام کو پہنچ جائیگی ۔