Live Updates

کلر سیداں‘ ماہ مئی میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1067 گاڑیوں کے چالان کر کے 3 لاکھ74ہزار550 روپے بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دی

اتوار 3 جون 2018 21:20

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن بلال افتخار کی ہدایت پر ڈی ایس رولر رانا شاہد کی نگرانی میں انچارج وارڈن پولیس کلرسیداں غلام شبیر اور عمران خان نے اپنے وارڈنز آفیسرزکے ہمر ا ہ کلر سیداں شہر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ماہ مئی میں1067 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر3 لاکھ74ہزار550 روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

انچارج سٹی وارڈن پولیس غلا م شبیر،عمر ا ن خا ن نے یہ کارروائی زائد کرایہ وصولی،مسافروں کیساتھ بد تمیزی،اوورلوڈنگ اور کم سن ڈرائیوروں کیخلاف کی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ڈ رائیور حضرات ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات