پارٹی کا ہر فیصلہ من وعن قبول کرونگا، انجنیئر قمر اسلام راجہ

اتوار جون 21:20

کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2018ء) پارٹی کا ہر فیصلہ من وعن قبول کرونگا ،این اے 59 اور پی پی 10 سے مسلم لیگ (ن)کیلئے ٹکٹ کیلئے کا غذات جمع کرادئیے ہیں ،پارٹی سے ہر مشکل وقت میں پیٹھ نہیں پھیرتا بلکہ سینہ حاضر کر دیتا ہوں ،تمام کشتیاں جلا دی ہیں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی آئندہ چار سالہ سربر اہی سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں ،قومی اور صوبائی سطح پر تمام بھائیوں اور دوستوں سے مدد کی درخواست ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجنیئر قمر اسلام راجہ نے اے پی پی سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ یہ الیکشن عام آدمی کا الیکشن ہو گا ،جو تحت نشینوں کا نہیں بلکہ مجھ جیسے بوریا نشینوں کا ہو گا ،جس کے دو ہی نعرے ہو نگے ،’’ووٹ کو عزت دو ‘‘اور ’’میں نہیں ہم ‘‘اس کے ساتھ ساتھ معذرت خواہ ہوں ان ہزاروں پیغامات کا جواب نہ دے سکنے والوں سے جن کے جذبات مسلم لیگ ن اور مشکلات میں گھیری قیادت کا اثاثہ اور فخر ہیں اور میں اس قافلے کا حصہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :